سوال نمبر 2412

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ

 بعد سلام عرض یہ ہے کہ حضرت کیا چچیری پھوپھی  سے نکاح ہو سکتا ہے جواب دیں مہربانی ہوگی

(مستفتی :- طاہر حسین انڈیا) 


وعَلَيْكُم اَلسَلامُ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب

 چچیری پھوپھی  سے نکاح  جائز ہے، جب کہ اور کوئی وجہِ مانع  نکاح نہ ہو کیونکہ چچیری پھوپھی محرمات میں سے نہیں ،

اور محرمات کے سوا عورتوں سے نکاح جائز ہے  کما قال اللہ تعالیٰ فی القرآن المجید  وَاُحِلْ لَّکُمْ مَاوَرَآءَ ذٰلِکُمْ ( النساء  ۲٤)

والــلـہ تــعــالی اعلم بالصواب 

کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ

۱۷ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری

۶ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ



مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں